کویبٹور،18اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ملک کے 3000سے زیادہ کھلاڑی 10نومبر سے یہاں شروع ہونے والی 32ویں قومی جونیئر ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔تمل ناڈو اتھلیٹک ایسوسی ایشن کے صدر ڈبلیوای دوارام نے آج یہاں صحافیوں سے کہا کہ یہ مقابلہ جونیئر ایشیائی ایتھلیٹکس چمپئن شپ کے لیے ہندوستانی ٹیم منتخب کرنے کے پیش نظرسلیکشن ٹرائل کا کام کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اس پانچ روزہ چمپئن شپ میں 200سے زیادہ کھلاڑی تمل ناڈو کی نمائندگی کریں گے۔انڈر 20، انڈر 18، انڈر 16اور انڈر 14ہر زمرے میں لڑکوں اور لڑکیوں کی تقریبا 60 ایتھلیٹکس ہوں گے۔